کورونا وباسے ہلاکتوں کی تعداد دوبارہ 100 سے بڑھ گئی

05:36 AM, 12 Aug, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) کورونا وبا کی تباہ کاریاں ایک دوبارہ پھر اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ نے تباہی پھیلا دی، ایک بار پھر کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت عالمی وبا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے جہاں پر بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ اب تک کا سب سے خطرناک وائرس کی قسم بتائی جا رہی ہے، پاکستان بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 59 ہزار 397 ٹیسٹ کئے گئے، مثبت کیسز کی تعداد 4 ہزار 9 سو 34 رہی ، پاکستان بھر میں کورونا کی شرح آٹھ فیصد سے تجاز کرتے ہوئے 8.30 فی صد رہی جبکہ 21 مئی کے بعد اب کورونا سے جاں بحق ہونے والی کی تعداد پہلی بار 100 سے تجاوز کر گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 102 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
مزیدخبریں