مصنوعی دودھ فروخت کرنیوالےانسانیت کے دشمن ہیں
06:16 AM, 12 Aug, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے دودھ میں ملاوٹ کرنے والے پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ملزمان نے منصوعی دودھ کی فروخت کے ذریعے معاشرے کیخلاف جرم کیا، ایسے ملزم انسانیت کے دشمن اور ملک پر بدنما دھبہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دودھ کے اندر بڑی مقدار میں مضر صحت اشیا ملا کر مصنوعی دودھ فروخت کرنے کے الزام میں پانچ شیر فروشوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے معزز جسٹس نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ نے پانچوں ملزمان کی درخواست ضما نت مسترد کرتے ہوئے انہیں ملک اور انسانیت پر بدنما دھبہ قرار دیتے ہوئے ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ان ملزمان نے مصنوعی دودھ فروخت کر کے معاشرے کیخلاف جرم کیا ہے ، ایسے ملزمان انسانیت کے دشمن اور ملک پر بدنما دھبہ ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ملاوٹ شدہ اشیا خورو نوش کی فروخت ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔