کراچی : گھر میں آتشزدگی سے پانچ افراد جاں بحق

07:08 AM, 12 Aug, 2021

اویس
کراچی ( پبلک نیوز) گھر میں رات گئے آتشزدگی سے پانچ افراد کی ہلاکت، صبح کے قریب آگ پر قابو پا گیا تھا ، افراد زخمی افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا تفصیلات کے مطابق کراچی کی محمد علی سوسائٹی کے گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ افراد کی ہلاکت کا افسوسناک سانحہ ہوا ہے، فائر بریگیڈ کو آگ کی اطلاع رات گئے 3بجکر 41 منٹ پر دی گئی، پہلا فائر ٹینڈر پہنچا تو گھر پوری طرح آگ کی لپیٹ میں تھا،آگ کی شدت میں اضافے کے باعث دوسرا فائر ٹینڈر صبح 4 بجے روانہ کیا گیا۔ دو فائر ٹینڈرز اور ایک ٹینکر نے آگ پر قابو پایا ،آتشزدگی کی وجوہات فوری سامنے نہ آسکیں،6 افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال روانہ کیا گیا تھا،واقعے میں 2 خواتین اور 3 مرد جاں بحق ہوئے،تمام افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے ،آگ دو منزلہ گھر کے گراونڈ فلور پر لگی تھی، پہلی منزل پر موجود تین افراد خود باہر نکل آئے تھے۔ گراونڈ فلور پر ملازم سمیت 7 افراد موجود تھے،2 خواتین کو ریسکیو کر لیا گیا تھا ،لواحقین کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار ، تمام میتیں جناح اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دی گئیں، لواحقین دو پہر 3 بجے میتیں وصول کریں گے۔
مزیدخبریں