پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،12 اگست 2021

07:25 AM, 12 Aug, 2021

اویس
پاکستان میں 4 کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں، سربراہ این سی اوسی اسد عمر کا ٹویٹ ، کہا آخری ایک کروڑ خوراکیں صرف 9 دن میں لگائی گئیں، اسد عمر نے کہا ویکسین لگوائیں اور پاکستان کو محفوظ بنائیں پاکستان میں کورونا بے قابو ہونے لگا،مہلک وائرس نے مزید 102 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 934 نئے کیس رپورٹ ،مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ، 85 ہزار 633 مریض زیرعلاج، 4 ہزار 584 کی حالت تشویشناک ہے ‏وزیراعظم عمران خان آج تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ،وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے ٹویٹ کیا کہ 807ملین ڈالر کی لاگت کامنصوبہ 2024 میں مکمل ہوگا، تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 1530 میگاواٹ اضافہ ہو گا، کہا مختلف آبی ذخائر کی تکمیل سے 35 ہزار سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن،حکومت پاکستان نےکامیاب جوان اسپورٹس کیریکولم ڈویژن قائم کر دیا،30 لاکھ نوجوانوں کو اسپورٹس ڈویژن کا حصہ بنایا جائے گا،عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے ہرممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں نئے پاکستان کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے،نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا نوجوانوں کے عالمی دن پرپیغام، کہا نئی نسل کو بااختیار بنانے کے لئے وسائل اورمواقع فراہم کئے جا ئیں گے
مزیدخبریں