راولپنڈی سب انسپکٹر ہزاروں روپے رشوت لیتے گرفتار
09:00 AM, 12 Aug, 2021
راولپنڈی ( پبلک نیوز) اینٹی کرپشن کا پولیس پر چھاپہ۔ سب انسپکٹر ہزاروں روپے رشوت لیتے گرفتار۔ چھوٹے تھانیدار پر پرچہ کٹ گیا۔ تفصیلات کتے مطابق اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ٹریپ ریڈ کر کے سب انسپکٹر فتح جنگ محمد عرفان کو گرفتار کر لیا۔ سب انسپکٹر محمد عرفان کو پچاس ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ سرکل آفیسر راولپنڈی ذوالفقار بازید اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم پر ٹریپ ریڈ کر کے نشان زدہ نوٹوں سمیت گرفتار کیا۔ سب انسپکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن تھانہ اٹک میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا گیا۔