اسلام آباد: نجی بینک میں دن دیہاڑے ڈکیتی

12:00 PM, 12 Aug, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سبزی منڈی نجی بینک میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وردات، مسلح ڈاکو نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سبزی منڈی میں ڈکیتی کی ورداتیں معمول بن گئیں۔ 7 مسلح ڈاکو نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے بینک گارڈ بھی زخمی ہو گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں میں ڈاکو رقم کے تھیلے اٹھائے واضح فرار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وردات تھانہ سبزی منڈی سے ملحقہ بینک میں ہوئی۔ ڈکیتی کی وردات پر تاجر سراپا احتجاج ہیں۔
مزیدخبریں