واسا انتظامیہ کا بڑا فیصلہ، پیپر لیس بلنگ کا آغاز

01:00 PM, 12 Aug, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) واسا انتظامیہ کا بڑا فیصلہ، پیپر لیس بلنگ کا آغاز، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کی زیرِ صدارت ریونیو سسٹم اپ گریڈیشن پہ اجلاس، ڈی ایم ڈی محمد تنویر، ڈائریکٹر ریونیو اطہر محمود کی شرکت۔ سسٹم اپ گریڈیشن کے لیے ہائر ہونے والی کمپنی اوراٹیک کے وفد نے شرکت کی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ملک احس حیات، محمد حزیفہ اور حسیب احمد بھی شریک ہوئے۔ پروگرامر واسا محمد صدیق اور ڈپٹی ڈائریکٹر جی آئی ایس بلال شاہ بھی شرکت کر رہے تھے۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ ریونیو کے سسٹم اپگریڈیشن جاری ہے۔ نئے سسٹم میں پیپر لیس بلنگ کی سہولت موجود ہو گی۔ صارف اپنی مرضی سے پیپر لیس بلنگ کی سہولت لے سکے گا۔ پیپر لیس بل ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے صارف تک پہنچے گا۔ انھوں نے کہا کہ پیپر لیس بلنگ سے کاغذ اور سٹیشنری کی بچت ہو۔ پیپرلیس بلنگ ماحول دوست قدم ثابت ہوگا۔ بلوں کی تقسیم بھی جی آئی ایس سسٹم کے ذریعے ہو گی۔ بینک میں بل جمع ہوتے ہی واسا کے سسٹم میں بھی بل جمع ہونے کا پتہ چل سکے گا۔ گزشتہ سسٹم بہت بوسیدہ اور پرانا ہو چکا ہے۔
مزیدخبریں