'عمران خان اور امریکی سفیر کے درمیان رابطے کی خبریں'
04:13 AM, 12 Aug, 2022
میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ عمران خان کا پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اب اس حوالے سے پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کیساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ایسی نیوز میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات اسد عمر نے بھی اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے محض ایک کہانی قرار دیدیا ہے۔ https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1557787066242838528?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1557787066242838528%7Ctwgr%5E88f0ab6b41226199f69e2d468828793100e1843a%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40005481 خیال رہے کہ گذشتہ روز میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ عمران خان اور ڈونلڈ بلوم کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دونوں شخصیات کی موبائل فون پر بات کروائی۔ خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان اور امریکی سفیر کا ٹیلی فونک رابطہ گذشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کیساتھ ملاقات کے دوران ہوا تھا۔ ملاقات کے دوران محمود خان نے ڈیوڈ بلوم کی چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ فون کر بات کروائی۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کا امریکی سفیر سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کے خیالات کو امریکی حکومت کا مؤقف نہیں بننا چاہیے تھا۔ پاکستان کے عوام نے اسی لیے امریکا کے خلاف شدید ردعمل دیا۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1557791723119853568?s=20&t=Fb_euOvtvScc5FWDzsMG5Q عمران خان کی بات سن کر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ مجھے پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ابھی 2 مہینے کا عرصہ ہوا ہے۔ میں آپ کی بات سے اپنی حکومت کو آگاہ کر دوں گا۔ 4 اگست کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں حکومتوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمود خان نے کہا کہ مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔