کراچی: تیز بارش کی پیشگوئی، انٹر بورڈ کے پرچے ملتوی

04:48 AM, 12 Aug, 2022

احمد علی
شہر قائد میں تیز بارش کی پیشگوئی ہونے پر انٹر بورڈ کی جانب سے آج کے پرچے ملتوی کر دیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی جس کی وجہ سے ، پرائیوٹ، آرٹس ریگولر، خصوصی امیدواروں کے پرچے اور عملی امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ترجمان انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والے پرچے 23 اگست 2022 کو انہی مراکز میں لیے جائیں گے جب کہ عملی امتحانات ری شیڈیول کرنے کے لیے کالجز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے برقرار رہے گا اور مشرقی راجستھان اور بحیرہ عرب میں ہوا کا شدید کم دباؤ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مزیدخبریں