68 سال بعد قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ

05:39 AM, 12 Aug, 2022

احمد علی
پاکستان کے قومی ترانے کو از سر نو ریکاڈ کیا جا رہا ہے اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف یومِ آزادی کے موقع پر اس کو لانچ کریں گے۔ پاکستان کے قومی ترانے کو حفیظ جالندھری نے لکھا تھا، اس کو 1954 میں پہلی بار ریکارڈ کیا گیا تھا اور اب 68 سال بعد ترانے کو ری ریکارڈ کیا گیا ہے۔اتنے سالوں میں موسیقی کی ٹیکنالوجی میں بہت ترقی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی ملک میں موسیقی کا نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا ہے، اس لئے نئے قومی ترانے کے لیئے ملک بھر سے اُبھرتے ہوئے گلوکاروں اور موسیقاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل فوٹو گرافی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017 سے قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کا کام شروع ہوا تھا، گذشتہ 4 ماہ سے اس پر ہم کام کر رہے ہیں، پاکستان کے طول و ارض سے آرٹسٹس نے مل کر یہ قوی ترانہ گایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف یومِ آزادی کے موقع پر ری ریکارڈ قومی ترانے کی قومی پرچم کشائی کی تقریب میں افتتاح کریں گے .
مزیدخبریں