چین کی فائیو جی ٹیکنالوجی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری

07:38 AM, 12 Aug, 2022

احمد علی
چینی ٹیلی کام آپریٹرز نے فائیو جی میں مجموعی طور پر 401 ارب 60 کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے جو تقریباً 59 ارب 40کروڑ امریکی ڈالرز بنتے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں 2022ء ورلڈ فائیو جی کنونشن میں چائنہ یونائیٹڈ نیٹ ورک کمیونیکیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین لیو لی ہونگ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین کے پاس تقریباً 18 لاکھ 50 ہزار فائیو جی بیس سٹیشنز اور 45 کروڑ سے زیادہ فائیو جی اینڈ یوزرز ہیں، دونوں ہی دنیاکا مجموعی 60 فیصد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ایپلی کیشن نئی صنعتوں اور کاروبار کے نئے طریقے ایجاد کرنے کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد چینی کاروباری ادارے اس وقت فائیو جی آراینڈ ڈی اور ایپلی کیشنز میں دنیا کی قیادت کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں