بجلی کی قیمت میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ
11:46 AM, 12 Aug, 2022
حکومت نے عوام پر بھاری بجلی گرا دی ، بجلی کی قیمت میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا. نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا . ٹیرف میں اضافہ جون کے لئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے. سی پی پی اے نے 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی. مئی کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 91 پیسے چارج کیا گیا تھا، نوٹی فیکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا.