لڑکےسےبدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار

12:50 PM, 12 Aug, 2024

ویب ڈیسک: لڑکے کو زبردستی اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنانیوالے 3ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں عباس علی، عبدلوقاص اور عاطف اشفاق شامل ہیں،ایس ایس او آئی یو صدر ڈویژن پولیس ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علی حسن کو ورغلا کر خالی مکان میں لے گئے اور ساری رات بدفعلی کی،ملزمان سنگین جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر انوش مسعود کا کہناتھا علی حسن نے تھانہ چوہنگ میں بدفعلی کا مقدمہ درج کروایا تھا، ملزمان کی فوری گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

یادرہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

مزیدخبریں