بنگلادیش: انٹرنیٹ بند کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

02:18 PM, 12 Aug, 2024

ویب ڈیسک: بنگلادیش کی عبوری حکومت نے طلبہ تحریک کے دوران انٹرنیٹ سروس بند کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مشیر ناہد اسلام نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ بند کرنے والے ذمہ داران کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انٹرنیٹ تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اسے روکنا یا بند کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کے دوران ہی معزول وزیراعظم حسینہ شیخ واجد نے پورے ملک میں انٹرنیٹ کی سروس بند کروادی تھی۔

مزیدخبریں