یوٹیوبر کو مور کی کڑاہی بنانے کی ترکیب بتانا مہنگا پڑگیا

03:29 PM, 12 Aug, 2024

ویب ڈیسک: تلنگانہ کے ایک یوٹیوبر کو یوٹیوب پر مور کی کڑاہی بنانے کی ریسیپی بتانا مہنگا پڑ گیا۔ 

دراصل اپنے چینل پر زیادہ سے زیادہ ویوز حاصل کرنے کے لیے، یوٹیوبر کوڈم پرنائے کمار نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں لوگوں کو مور کا سالن بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گیا۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں میں غصہ پھیل گیا۔ اس وجہ سے پولس نے پرنائے کمار کو اتوار کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنائے کے چینل پر مور کے سالن کی ویڈیو پوسٹ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ایک ٹیم راجنا سرسیلا ضلع کے تنگلاپلی گاؤں پہنچی اور اس کے گھر سے سالن برآمد کیا۔

حکام کے مطابق، ویڈیو کو ہٹا دیا گیا تھا کیونکہ اس نے قومی پرندے کی محفوظ نسلوں کے قتل کو فروغ دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مور کے گوشت کا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

فی الحال سالن کے نمونے فرانزک جانچ کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم اس ویڈیو کو چینل سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں