ویب ڈیسک: علیمہ خان نے کہا کہ جج عامر فاروق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے تمام کیسز سے علیحدہ ہوجائیں۔ چیف جسٹس سے ریکوسٹ کرتے ہیں کہ دیگر 7 ججز ہیں کیس انکو دے دیں۔
تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی بندہ عدم اعتماد کرے تو جج خود کو الگ کر لیتے ہیں،2 مہینے توشہ خانہ،4 پر پیٹیشن زیر سماعت تھی،اس پیٹیشن میں کبھی چیف جسٹس چھٹی پر ہوتے تھے کبھی سماعت نہیں ہوتی تھی، چیف جسٹس عامر فاروق سے ریکوسٹ کرتے ہیں کہ دیگر 7 ججز ہیں کیس انکو دے دیں۔ہم آپ کے شگرگزار ہوں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ جب وکلا نے کہا کہ سائفر کیس میں عدم اعتماد کریں تو ہم نے کہا سائفر کیس عامر فاروق کے پاس ہی جاری رکھے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا کہا۔9 مئی کیسز میں پراسکیوشن سی سی ٹی وی فوٹیجز بطور ثبوت لائیں۔ ججز ضمانتوں پر اتنا وقت لگا رہے ہیں۔جج عامر فاروق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے تمام کیسز سے علیحدہ ہوجائیں۔