(ویب ڈیسک ) پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2024 میں کاروں کی فروخت میں 68.7 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن( پاما) کے مطابق جولائی 2024 میں پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت 8 ہزار 589 یونٹس پر پہنچ گئی، جولائی 2023 میں 5 ہزار 92 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔
پاما کے مطابق ماہانہ بنیاد پر کاروں کی فروخت میں 35.3 فیصد کمی واقع ہوئی، جبکہ مسافر کاروں کی فروخت سالانہ 58.2 فیصد بڑھ کر 5 ہزار857 یونٹس ہوگئی، مسافر کاروں کی کل پیداوار اگست میں سالانہ 89.6 فیصد اضافے سے 6 ہزار 632 یونٹس ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جولائی 2024 میں زیادہ تر 1000 سی سی سے کم انجن کی مسافر کاریں فروخت ہوئیں۔