پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند اسلام آباد کے رہائشیوں  کیلئے خوشخبری

09:18 PM, 12 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) وزارت داخلہ کی جانب سے نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغاز کردیا گیا۔ نئی بلڈنگ آئی اینڈ ٹی سینٹر پلاٹ نمبر 18 سیکٹر جی 10 فور میں شروع کی گئی ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ   اسلام آباد کے رہائشی پاسپورٹ بنوانے کے لیے نئی بلڈنگ کا رخ کریں، نئی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں شہریوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

  مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ  نئی بلڈنگ میں خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے الگ خصوصی کاونٹرز بنائے گئے ہیں، نئی بلڈنگ میں ڈیجیٹل نظام کے تحت پاسپورٹ پراسس کیا جائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ  نئے پاسپورٹ آفس میں شہری کو قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی،اضافی سٹاف کی تعیناتی سے شہریوں کے مسائل موقع پر حل کیے جاسکیں گے۔

مزیدخبریں