گوادر : وزیراعظم نے ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس لےلیا

09:33 AM, 12 Dec, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس لے لیا.

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے بالکل جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ٹرالرز کی جانب سے غیرقانونی ماہی گیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 27 روز سے گوادر میں ’بلوچستان کوحق دو تحریک‘ کا دھرنا جاری ہے. گوادر میں گزشتہ روز ہزاروں افراد کی تاریخی احتجاجی ریلی میں سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا، دھرنے کی کمان خواتین نے سنبھال رکھی تھی۔اس حوالے سے ’بلوچستان کوحق دو تحریک‘ کے روحِ رواں مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عزتِ نفس کی بحالی اور بنیادی حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے، صوبائی حکومت کو بہانے تلاش کرنے کا موقع نہیں دیں گے، حق لے کر رہیں گے۔

مزیدخبریں