نئے لڑکے ٹیم میں شامل کریں گے: سعید اجمل
12:10 PM, 12 Dec, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) سعید اجمل نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ تبدیل کر رہے ہیں لیکن ٹیم وہی ہو گی۔ ہم نے آخری سیزن میں اچھا کھیلے لیکن بد قسمتی سے ہار گئے۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ دو تین نئے لڑکے ٹیم میں شامل کریں گے۔ آخری ورلڈ کپ میں شاداب خان کی بالنگ پرفارمنس بہت بہتر رہی۔ اسلام آباد یونائٹیڈ ینگ لڑکوں کی ٹیم ہوگی۔ شاداب خان کافی عرصہ انجرڈ رہے ہیں جس وجہ سے پرفامنس آؤٹ ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شاداب خان نے بہترین باؤلنگ کی ہے۔ بطور بیٹنگ آل راؤنڈر بھی اگر موقع ملا تو شاداب خان اپنی ذمہ داری بنھائے گا۔ افتخار احمد کی کیٹیگری تبدیل ہوئی جس کی وجہ سے انہیں سکواڈ سے الگ کرنے کی نوبت آئی۔