آج پنجاب کا ائیر کوالٹی انڈیکس کیا رہا؟

01:42 PM, 12 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا۔ ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس265 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 297ریکارڈ کیا گیا۔ لیک سٹی، بذریعہ موبائل وین 348ریکارڈ کیا گیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 333ریکارڈ کیا گیا۔ فیصل آباد میں 119ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 201ریکارڈ کیا گیا۔ رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 166ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ یہ تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں