پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
فرنچائزز نے اپنی ریٹنشن اور ٹریڈنگ کا عمل مکمل کرلیا تھا جس کے بعد لاہور قلندرز، کراچی کنگز،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 8،8 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 7،7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔
پلاٹینیم، گولڈ اورایمرجنگ میں پہلی پک لاہورقلندرزکی تھی جبکہ سلورکے پہلے راؤنڈ میں پشاور، دوسرے میں ملتان، تیسرے میں کوئٹہ اورچوتھے راؤنڈ میں پشاور زلمی کی پہلی باری تھی ۔ واضح رہے کہ ڈرافٹ کے لیے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 18کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگی جس میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اورگولڈ کے3،3، سلورکے 5 جبکہ ایمرجنگ اورسپلیمنٹری کے 2،2 کھلاڑی شامل ہوں گے۔
پلاٹینم کیٹیگری
لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخرز مان کو پک کرلیا۔ اس کے علاوہ ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ،کراچی کنگز نے کرس جارڈن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو، پشاور زلمی نے حضرت اللہ زازئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کا انتخاب کیا ہے ۔
ڈائمنڈ کیٹیگری
ڈائمنڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مارچنٹ ڈلان، ملتان سلطانز نے اوڈین سمتھ،کراچی کنگز نے لوئیس گریگری ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فالکنر کو منتخب کیا۔
گولڈ کیٹیگری:
گولڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کو منتخب کرلیا جبکہ اسی راؤنڈ کی ایک اور پک میں انگلینڈ کے فل سالٹ کا انتخاب کیا اور تیسری پک میں ہیری بروک کو بھی چن لیا۔
اس کے علاوہ گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے لیگ اسپنر عثمان قادر کا انتخاب کیا۔
سلور کیٹیگری:
سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے سلمان ارشاد، کراچی کنگز نے عمید آصف اور لاہور قلندرز نے کامران غلام کو چن لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد اخلاق کو چنا تو ملتان سلطانز نے اس راؤنڈ کی اپنی دو پکس میں پہلے رومان رئیس اور پھر آصف آفریدی کا انتخاب کیا۔ سلور کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں انور علی کو ملتان سلطانز نے چنا تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ریسی ٹوپلے کا انتخاب کیا۔
کراچی کنگنز نے سلور کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں ٹام ابیل کو چنا اور لاہور قلندرز نے ڈین فوکس کرافٹ کا انتخاب کیا۔ اسی راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کا انتخاب کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے دوسری پک میں دانش عزیز کو اپنے گروہ کا حصہ بنالیا۔ سلور کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تجربہ کار سہیل تنویر کو شامل کرلیا، جبکہ کراچی کنگز نے نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین روہیل نذیر کا انتخاب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر کو چنا تو ارشد اقبال کو پشاور زلمی نے پک کیا جبکہ ملتان سلطانز نے رومین پاول کا انتخاب کیا۔ سلور کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے ثمین گل کا انتخاب کر لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے سلور کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ کو شامل کرلیا جبکہ ملتان سلطانز نے عمران خان سینئر، کراچی کنگنز نے محمد عمران جونیئر کو چنا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری کے پانچویں راؤنڈ میں پہلی پک میں خرم شہزاد اور دوسری پک میں افغانستان کے نوین الحق کا انتخاب کیا، جبکہ پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری کی پانچویں راؤنڈ میں کامران اکمل کا انتخاب کیا۔
ایمرجنگ کیٹیگری:
لاہور قلندرز نے ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پک میں زمان خان کو چنا اور کراچی کنگز نے پہلی پک میں فیصل اکرم اور دوسری پک میں قاسم اکرم کا انتخاب کیا۔ ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے عباس آفریدی، پشاور زلمی نے سراج الدین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبشر خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی کو چنا۔ ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے امیر عظمت، اسلام آباد یونائیٹڈ نے زیشان ضمیر، پشاور زلمی نے محمد عامر خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عشر قریشی اور لاہور قلندرز نے معاذ خان کو چنا۔
سپلیمنٹری کیٹیگری:
سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افغانستان کے نور احمد کا انتخاب کیا تو کراچی کنگز نے طلحہ احسن کو چنا۔ ملتان سلطانز نے زمبابے کے بلیسنگ مزرابانی کو منتخب کیا تو پشاور زلمی نے آسٹریلیا کے بین کٹنگ کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔ اسی طرح سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کو چنا اور لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے سمت پٹیل کا انتخاب کیا۔
سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے محمد حارث، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اطہر محمود کا انتخاب کیا۔ کراچی کنگز نے اپنی پک پر ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ کو چنا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسن علی اور ملتان سلطانز نے احسن علی کا انتخاب کیا۔لاہور قلندرز نے اس کیٹیگری میں سید فریدون کا چنا۔