کامران اکمل پی ایس ایل سیون سے دستبردار

04:10 PM, 12 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) کامران اکمل نے پی ایس ایل سیون سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ کامران اکمل کیٹگری میں تنزلی کے باعث پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر دستبرداری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے پلاٹینم سے گولڈ میں کیا تو مجھے تحفظات تھے۔ زلمی مینجمنٹ نے کہا اگلے سال آپ کی کیٹگری میں ترقی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلور میں نوجوان کھلاڑیوں کو لینا چاہیے۔ میرا نہیں خیال مجھے اس کیٹگری میں کھیلنا چاہیے۔ کامران اکمل نے سلور کیٹیگری میں پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کردیا۔
مزیدخبریں