الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دئیے
07:11 AM, 12 Dec, 2022
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدم دستیابی پر الیکشن کمیشن نے کیسز کو ڈی لسٹ کیا ہے ، ڈی لسٹ کئے گئے کیسز کی سماعت اب 20دسمبر کو ہوگی ، الیکشن کمیشن نے کل عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر کیس کی سماعت کرنا تھی۔ الیکشن کمیشن نے ممنوع فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت بھی کل مقرر کررکھی تھی ۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس بھی ڈی لسٹ کر دیا ہے ، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی سماعت کرنا تھی ۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن عمران خان ،اسد عمر،فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت کل ہی کرے گا۔