سری لنکا پریمیئر لیگ: اعظم خان زخمی، اسپتال منتقل

04:18 PM, 12 Dec, 2022

احمد علی
پالیکیلے: لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان کرکٹر اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستانی کرکٹر اعظم کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ( ایل پی ایل) کے 9ویں میچ میں آج کینڈی فالکنز اور گال گلیڈی ایٹرز مدمقابل آئے، گال گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مخالف ٹیم کو 153 رنز کا ہدف دیا۔ کینڈی فالکنز کی ہدف کے تعاقب میں بلے بازی جاری تھی کہ میچ کے 16 ویں اوور کے دوران گال گلیڈی ایٹرز کے بولر نووان پردیپ نے لیگ اسٹمپ پر سلو بولنگ کی جسے مخالف ٹیم کے بیٹر چمیکا کرونارتنے جانے دیا، امپائر کی جانب سے اسے وائیڈ بال قرار دیا گیا۔ وکٹ کیپر اعظم خان نے بال پکڑنے کی کوشش کی تو بال انکے گلوز میں آنے سے قبل اچانک باؤنس ہوئی اور وہ ان کی سر سے جا ٹکرائی، جس کے باعث وہ زمین پر گرپڑے اور درد کی شدت سے کراہنے لگے۔متعلقہ ٹیم کا میڈیکل عملہ درد کی شدت کو دیکھتے ہوئے اعظم خان کو اسٹریچر پر لٹا کر میدان سے باہر لے گیا اور اسپتال منتقل کردیا۔
مزیدخبریں