وزیر اعظم کا ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین
05:30 PM, 12 Dec, 2023
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل میں درازندہ، درابن اور کلاچی کی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کو ان کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں 27 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو ان کی کارکردگی پر سراہا۔وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ دہشت گردی کی حالیہ کارروائیاں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہمارے پختہ عزم کا ثبوت ہیں،جب تک ملک سے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔