ویب ڈیسک : میٹا کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مارک زکربرگ نے اپنی پہنے جانے والی سونے کی زنجیر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق مارک زکر برگ کی گلے میں پہنے جانے والی سونے کی زنجیروں میں سے ایک نیلامی میں فروخت ہونے والی ہے۔ گولڈ پلیٹڈ اس زنجیر کی موجودہ بولی $13 ہزارڈالر سے زیادہ ہ پہنچ چکی ہے جو اس کی موجودہ مالیت سے جو تقریباً 31 گنا زیادہ مارکیٹ ویلیو ہے۔
دراصل Meta CEO مارک زکر برگ آمدنی کو ایک پروگرام میں عطیہ کر رہا ہے جس کا نام Inflection Grants ہے یہ2 ہزار ڈالر فی کس کا فنڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے صر ف 2 ہزار ڈالر جن کی زندگیوں کو بامعنی طور پر تبدیل کر سکتے ہیں اور انہیں اپنے عجیب منصوبے، خیال یا جذبے کو آگے بڑھانے کی اجازت دیتے ہیں۔
لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مارک زکر برگ جو شائد اصل سونے کی نہیں بلکہ پلاٹینم کی بھی گلے میں پہنے جانے والی زنجیر افورڈ کرسکتے ہیں اصل سونے کی نہیں محض گولڈ پلیٹڈ یعنی سونے کا پانی چڑھائے ہوئے سونے کی زنجیر استعمال کرتے ہیں ۔
یہ ان کی سادگی اور شوآف کرنے والے متعدد عالمی سیلیریٹز کے لئے ایک مثال ہے کہ فضول اشیا پر رقم خرچ کرنے کی بجائے لوگوں کی زندگیاں تبدیل کرنے کےلئے اپنا پیسہ استعمال کریں۔