بابراعظم کیخلاف مبینہ ہراسگی کیس سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے اہم ریمارکس

01:50 PM, 12 Dec, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں مبینہ ہراسگی پر بابر اعظم پر اندارج مقدمے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے فائل جسٹس اسجد جاوید گھرال کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔ 

جسٹس وحید خان نے کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر مبینہ ہراسگی کی شکار خاتون عدالت کے روبرو پیش ہوئی۔ عدالت نے بابراعظم کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2021 کی درخواست ہے، ہر مرتبہ آپ کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہیں۔ خاتون کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ یہ زنا کا کیس ہے، کرکٹ بابر اعظم شادی کا جھانسا دے کر زنا کرتا رہا ہے۔ کرکٹر بابر اعظم نے خاتون کا 12 لاکھ روپیہ بھی دینا ہے۔ 

بابر اعظم کے وکیل نے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر حارث عظمت موجود نہیں ہیں، کیس کو ملتوی کیا جائے۔ 

عدالت نے بابراعظم کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 2021 سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے، آپ عدالت میں آتے ہی نہیں ہیں۔

عدالت نے وکیل بابر اعظم کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ 

یاد رہے کہ عدالت نے بابر اعظم پر اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں