گلبرگ کے نجی ہوٹل میں گینگ ریپ، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

03:26 PM, 12 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) گلبرگ کے نجی ہوٹل میں گینگ ریپ کے جرم میں ملوث  2 مرکزی ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ نے ٹیم کے ہمراہ واقعہ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان متاثرہ خاتون کے محلے دار ہیں 4/5 ماہ قبل بہانے سے خاتون کو نجی ہوٹل لے کر گئے۔ ملزمان ہوٹل کمرے میں خاتون کو نشہ آور دوا پلا کر ذیادتی کرتے اور موبائل فوٹیجز بناتے رہے ۔

ملزمان رابعہ بی بی کو وڈیوز کی بابت بلیک کر کے دیگر 2 ساتھیوں سے مل کر گینگ ریپ کرتے رہے ، خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے اے ایس پی گلبرگ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی ۔ ملزمان عبدالرحمن اور شبیر گرفتار جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ  خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزیدخبریں