خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: آمنہ عروج سمیت 12ملزمان پر فردجرم عائد

04:50 PM, 12 Dec, 2024

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں پیش رفت سامنے آگئی۔  

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ 

عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ عدالت نے مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ 

مزیدخبریں