ویب ڈیسک:بھارت میں ہونے والی شادیوں میں مضحکہ خیزواقعات کو ہونا معمول بن چکا ہے، کبھی شادی پر دلہے کا ڈانس تو کبھی دلہن کی منفرد انٹری، ایک ایسی ہی ملتی جلتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کو بالی ووڈ فلم ’ اینیمل ‘ کے ایکشن سین(مشین گن) کیساتھ شادی کی تقریب میں انٹر ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں ایک جوڑے کی شادی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں بلاک بسٹر فلم اینیمل کے آئیکونک سین کی طرح انٹری کرتے ہوئے دیکھا گیا،ویڈیو میں دکھا جاسکتا ہے کہ جوڑا اپنی شادی کے مقام پر ڈرامائی انداز میں انٹری کرتا ہے، یہ انٹری 2023 کی بلاک بسٹر فلم ’ اینیمل‘ سے متاثر ہو کر کی گئی۔
شادی کے دن جوڑے نے خاص طور پر ایک ایسی پروپ مشین تیار کروائی جو فلم میں دکھائی گئی مشین گن کا چھوٹا نمونہ لگ رہی تھی، ویڈیو میں جوڑا ایک بڑی مشین گن کے پیچھے بیٹھا دکھائی دیتا ہے، جس کے اطراف سے دھواں نکل رہا ہے جبکہ پس منظر میں فلم کا گانا "ارجن ویلی" چل رہا ہے۔
انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کی انفرادیت کے بجائے، اس کے عجیب و غریب بالی ووڈ انداز پر لوگوں کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ فلم میں رنبیر کپور کا کردار ایک 500 کلو وزنی مشین گن کے ذریعے دشمنوں کا سامنا کرتا ہے۔