وفاقی دارالحکومت میں موسم سرد اور خشک رہے گا

07:33 AM, 12 Feb, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور کے پی کے بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، فیصل آباد، اوکاڑہ اورساہیوال میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

مزیدخبریں