ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی زندگی پر بنی فلم "راز"کا پہلا ٹریلر جاری

10:16 AM, 12 Feb, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پہلی فلم 'راز' کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ان کی آنے والی فلم 'راز' پاکستان کی پہلی اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس پر ریلیز ہوگی۔

حریم شاہ کی جانب سے گزشتہ روز فلم’راز‘ کا ایک ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔ ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے جبکہ ٹریلر میں ٹک ٹاک اسٹار کو کبیر نامی مولوی کے ساتھ اسکینڈل میں گھرے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ٹیزر میں حریم کی دوست انھیں متنازع طریقوں سے مقبول ہونے کے لیے آمادہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ حریم کا کہنا ہے کہ وہ آزاد ہونا چاہتی ہیں کیونکہ وہ تنگ آچکی ہیں ان دقیانوسی باتوں سے۔فلم کے ٹیزر میں حریم شاہ کے ہمراہ اداکار شہزاد شیخ سمیت دیگر اداکاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔فلم راز رواں ماہ 26 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔خیال رہے کہ ویب سیریز 'راز' کی ہدایت کاری اسد علی زید نے دی ہے جبکہ اس کی کہانی منصور سعید نے لکھی ہے۔
مزیدخبریں