بٹ کوائن: ٹیسلا کے بعد ماسٹر کارڈ اور بنک آف نیو یارک بھی میدان میں آگئے

11:51 AM, 12 Feb, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک : ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے اعلان کے بعد اب ماسٹر کارڈ انکارپوریٹڈ اور بینک آف نیو یارک میلان کارپوریشن بڑی کمپنیاں ہیں جنہوں نے کریپٹو کرنسی کو خوش آمدید کہا ہے۔

ماسٹر کارڈ انکارپوریٹڈ اور بینک آف نیویارک میلان کارپوریشن نےاپنے صارفین کی آسانی کے لیےکرپٹو کرنسی کو قبول کیا ہے جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔بٹ کوائن اس وقت سب سے بڑی ڈیجٹل کرنسی ہے جس کی قیمت مزید 7۔4 فیصد اضافے کے بعد48,364 ڈالرزتک پہنچ گئی ہے۔بٹ کوائن کے علاوہ بلومبرگ کی گیلکسی کریپٹو انڈیکس کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے

جبکہ سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹرکے سی ایف او نیڈ سیگل نے امریکی ٹی ؤی CNBCکو ایک انٹر ویو میں بتایا ہے کہ ٹویٹراپنے ملازمین کی تنخواہوں اور لین دین کے لیے کریپٹو کرنسی کے استعمال اور طریقہ کارپرغور کر رہی ہے ۔سرمایہ کاری کے لیے مشہور پلیٹ فارم ای ٹورو (eToro) سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات سائمن پیٹرز کاکہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی حیرت انگیز رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور یہ بہت جلد عالمی کرنسی بن جائے گی.

مزیدخبریں