پبلک نیوز ہیڈ لائنز،رات 09 بجے،12 فروری 2021
04:37 PM, 12 Feb, 2021
عطاتارڑ نے خود پولیس موبائل میں بیٹھ کر گرفتاری کا ڈرامہ رچایا، فردوس اعوان کا جواب، کہا عطاتارڑ اور عابدرضا سیاسی افراتفری پھیلانےکیلئےڈسکہ گئے، عابد رضا کی پولیس سے تکرار کے بعد عطا تارڑ کے پیٹ میں مروڑ اٹھاعوام کےلیے بری خبر، مسلسل تیسرے روز بجلی کی قیمت میں اضافہ، بجلی مزید ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر 2 سو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،کراچی میں گجر نالہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن پانچویں روز بھی جاری، خاموش کالونی سے زیرو پوائنٹ حاجی مرید گوٹھ تک آپریشن مکملمحمدعلی سدپارہ کی تلاش کےلیے کے ٹو پرسرچ ریسکیو آپریشن شروع، ہوم سکریٹری گلگت بلتستان محمد علی رندوا کہتے ہیں ابھی تک لاپتہ کوہ پیماؤں کا سراغ نہیں لگایا جاسکا، پاک فضائیہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس خصوصی طیارہ کےٹو کے انتہائی بلند حصے پر اڑایا جائے گاپی ایس ایل سیزن6 کےلیے غیرملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد شروع، نوراحمد، چیڈوالٹن کراچی پہنچ گئے