فیس بک نے نیا اعلان کر دیا

04:56 PM, 12 Feb, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے نیا اعلان کر دیا ہے۔ کورونا وائرس اور ویکسینز سے متعلق غلط اور گمراہ تفصیلات پر فیس بک انتظامیہ نے سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا ہے۔

ویب سائٹ انتظامیہ کی جانب سے اس بارے اہم بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کووڈ 19 اور ویکسین بارے عالمی ادارہ صحت اور دیگر اہم اداروں کے ساتھ مل کر ایک ایسی فہرست مرتب کی جائے گی جس کی روشنی میں غلط خبروں کا سد باب کیا جا سکے گا۔

صارفین کو ویکسین کے حوالے سے ایسے کئی بے بنیاد بیانات اور پوسٹیں دیکھنے کو ملتی ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے وہ کسی بھی غلط فہمی کا شار ہو سکتے ہیں۔ فیس بک انتظامیہ ایسے اشتہاروں اور پوسٹوں کو ہٹا کر اپنے صارفین کی زندگیوں کو محفوظ بنائے گی۔

مزیدخبریں