پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ

05:32 PM, 12 Feb, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں میں زلزلے کے جھٹکے، شدید زلزلے کے جھٹکے سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے پہلے جھٹکے کے بعد دوسری لہر زیادہ شدید نوعیت کی تھی۔

سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔شیخوپورہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سانگلہ ہل، نوشہرہ، مردان، خانیوال، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، کمالیہ، وہاڑی سمیت دیگر کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس دوران لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے اپنے پانے گھروں سے بھاگ کر باہر نکل آئے۔

خیال رہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان میں تھا۔ زلزلے کی شدت رکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ زیر زمین 80 کلومیٹر کی گہرائی سے آیا۔

مزیدخبریں