زلزلے کے جھٹکوں کے بعد اچانک تیز دھند

06:37 PM, 12 Feb, 2021

احمد علی

لاہور (پبلک نیوز) اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد دھند کا دور دورہ شروع ہو گیا۔ دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق اچانک اترنے والی دھند کے سبب   موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ موٹروے روڈ یوزرز کی حفاظت کے لیے بند کی گئی ہے۔ قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 30میٹر ہے۔

سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

مزیدخبریں