اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا شاداب خان کو مفرد انداز میں ویلکم
07:42 AM, 12 Feb, 2023
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے کپتان شاداب خان کو منفرد انداز میں ویلکم کیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام کھلاڑی ہاتھوں میں بیٹ اٹھا کر اور تالیاں بجا کر شاداب خان کا استقبال کر رہے ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ شاداب خان کے ولیمے کی تقریب 2 دن پہلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ پاکستان کے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔