معروف لوک گلوکار بشیر بلوچ انتقال کرگئے

09:33 AM, 12 Feb, 2023

احمد علی
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف لوک گلوکار بشیر بلوچ کوئٹہ میں انتقال کر گئے ہیں ۔ مرحوم گلوکار کے بیٹے محمد رضا کا کہنا ہے کہ بشیر بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔انہوں نے کہا کہ بشیر بلوچ کو آج دوپہر کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ کے قریب اخوند بابا قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے معروف بلوچی گلوکار بشیر بلوچ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مرحوم نے اپنے فن سے ملک اور بین القوامی سطح پر صوبے کا نام روشن کیا، صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار پاکستان کی پہچان تھے۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ مرحوم کے پرستار دنیا بھر میں موجود ہیں، بشیر بلوچ کے انتقال سے بلوچی گائیکی کی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرما ئے۔
مزیدخبریں