عبدالعلیم خان کی کامیابی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سےدلائل طلب

10:27 AM, 12 Feb, 2024

ویب ڈیسک:  لاہور ہائیکورٹ نے این 117 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عبدالعلیم خان کی کامیابی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے دلائل طلب کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے این اے 117 سے آزاد امیدوار کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ این اے 117 سے عبدالعلیم خان کو کامیاب قرار دیا گیا، امیدوار عبدالعلیم خان فارم 45 میں ناکام ہو چکے تھے، آر او کے فارم 47 میں عبدالعلیم خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ آر او کو درخواست دی مگر اس کے باوجود اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، عدالت سے استدعا ہے کہ عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

بعدازاں عدالت نے آزاد امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے دلائل طلب کر لئے۔

مزیدخبریں