چند لوگ 9 مئی جیسا واقعہ کرنا چاہتے ہیں، نگران وزیراعلی

02:09 PM, 12 Feb, 2024

ویب ڈسک: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چند لوگ 9 مئی جیسا واقعہ کرنا چاہتے ہیں۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے میڈیکل ڈپو کی تزئین و آرائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کے گودام میں آگ لگنے کے واقعات ہوئے ہیں ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بڑے گودام بنائے جائیں اور ادویات یہاں سے اسپتالوں میں بھیجی جائیں گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں الیکشن خیر خیریت سے ہوگئے ہیں،کسی سیاسی جماعت کو احتجاج سے نہیں روکنا چاہے، سیاسی جماعتں کا حق ہے کہ وہ احتجاج کریں، الیکشن کے نتائج پر اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں، کسی صورت میں نو مئی جیسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، نو مئی جیسے واقعات دوبارہ ہوئے تو اس سے ڈبل طرح نبڑیں گے۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پچھلے دو دن میں نو مئی جیسے  ہنگاموں کا پلان کیا گیا ہے، سب لوگوں سے درخواست ہے نو مئی جیسے واقعات کی طرف دوبارہ نہ جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی فون کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا تھا، پولیس، سرکار پر اعتراض کرنا ہے تو الیکشن کمیشن کے پاس جائیں، لوگوں کو ورغلا کر استعمال کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں