3 سال کیلئےن لیگ،2 سال پیپلز پارٹی کاوزیراعظم ہوگا،مریم وزیراعلیٰ

03:06 PM, 12 Feb, 2024

ویب ڈیسک:مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی پر بڑی جماعتوں کے مابین اتفاق رائے ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکز میں حکومت سازی کے لیے دو نکاتی فارمولے پر اتفاق کیا گیا ہے،مرکز میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت کا پہلے تین سال کے لیے وزیراعظم ہو گا جبکہ آخری 2 سال کے لیے دوسری جماعت اپنا وزیراعظم لائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے لیے مریم نواز کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے اور مرکز میں 3 سال اور 2 سال کا فارمولہ طے پا گیا،حتمی فیصلے دونوں بڑی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں لیے جائیں گے۔

دوسری جانب  حکومت سازی کے معاملے پر  مسلم لیگ ن  کے رہنماؤں کی اہم بیٹھک  ہوئی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ طلب کر لیا،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے،مریم اورنگزیب ،اعظم نزیر تارڑ عطاء اللہ تارڑ بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے،ملک احمد خان ، شیزہ فاطمہ خواجہ سابقہ، انوشہ رحمان ،خواجہ عمران نذیر  ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ دوست مزاری ، عابد رضا اور  احد چیمہ بھی شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے، حکومت سازی اور موجودہ سیاسی جوڑ ٹور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا،آزاد امیدواروں کا وفد شہباز شریف سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا ہے۔

مزیدخبریں