پی پی 14 سےسردار ناصر کی درخواست،آراوکونوٹس جاری،جواب طلب

03:45 PM, 12 Feb, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کےپی پی 14 سےحمایت یافتہ امیدوار سردار ناصر کی درخواست پر   الیکشن کمیشن نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےپی پی 14 سےحمایت یافتہ امیدوار سردار ناصر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سردار ناصر نے کہا کہ ہم فارم 45 کے مطابق حلقے سے جیت چکے ہیں،آر او کی جانب سے فارم 47 کی تیاری کے لیے ہمیں نہیں بلایا گیا،این اے 55 کے نتائج کے مطابق 2 لاکھ 33 ہزار ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

سردار ناصر نے کہا کہ پی پی 14 اور 15 میں مجموعی طور پر 1لاکھ 72 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے۔ قومی اسمبلی کے نشست پر 60 ہزار سے زائد ووٹ کیسے کاسٹ ہوئے ۔

الیکشن کمیشن نے فارم 47 جاری کرنے سے روک دیا، الیکشن کمیشن نے آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 بعد ازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں