قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

03:48 PM, 12 Feb, 2024

ویب ڈیسک: الیکسن کمیشن نے اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 46  ن لیگ کے  انجم عقیل اور این اے47 ن لیگ  کے طارق فضل چوہدری  کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

الیکشن کمیشن نے این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کانوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ این اے 46 سے ن لیگ کے انجم عقیل نے 81958 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکی این اے 47 سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ 

مزیدخبریں