حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا بیٹا اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید

03:56 PM, 12 Feb, 2024

 ویب ڈسک: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا بیٹا اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے رفح پر زمینی کارروائی شروع کرنے کے خدشات کے درمیان، حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے کے آئی ڈی ایف آپریشن میں مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ 22 سالہ حازم ہنیہ مبینہ طور پر 10 فروری کو مارا گیا تھا۔

دریں اثنا، طبی ماہرین کے مطابق، اسرائیلی فوج نے رفح پر فضائی حملہ کیا جس میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے رفح میں حماس کے 2 کارکنوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں غزہ کے جنوبی شہر رفح پر مرکوز ہیں جہاں لاکھوں بے گھر افراد جمع ہیں جب کہ اسرائیل وہاں پر حماس کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔

اسرائیل جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع شہر میں حماس پر زمینی حملہ شروع کرنے کے لیے رفح شہر سے دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ فلسطینی اسرائیلی بمباری کی وجہ سے شمال سے بے گھر ہونے کے بعد انتہائی نامساعد حالات میں زندگی گذار رہے ہیں۔

مزیدخبریں