میراتھون کےورلڈرکارڈ ہولڈر کیلون کپٹم کی کار حادثے میں موت ،ہر آنکھ اشکبار

06:06 PM, 12 Feb, 2024

 ویب ڈیسک : غربت کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے ایتھیلیٹ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ اس خبر نے سب کو افسردہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ کیلون کپٹم سمیت ان کے کوچ 36 سالہ گرویس ہیکیزمانہ اور ایک اور شخص اتوار کی رات کو گاڑی میں جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

کیلون اور ان کے کوچ گرویس ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے جب کہ تیسرا شخص زندہ بچ گیا جسے سنجیدہ نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، گاڑی بے قابو ہونے کے بعد درخت سے ٹکرائی۔

واضح رہے کہ  کیلون کپٹم لندن میراتھون کے بھی فاتح تھے۔

مزیدخبریں