الیکشن نتائج مسترد،جی ڈی اے کا دھرنے کا اعلان

06:27 PM, 12 Feb, 2024

ویب ڈیسک: جی ڈی اے نے16 فروری جمعہ کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنے کا اعلان کردیا۔

الیکشن مسترد،جی ڈی اے کا دھرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: جی ڈی اے نے16 فروری جمعہ کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنے کا اعلان کردیا۔

جی ڈی اے سربراہ پیر پگارا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست مخالف الیکشن تھا، الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، 16 فروری کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنا دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے کہا گیا زرداری کیساتھ الائنس کرلو، سیٹیں مل جائیں گی، یہ آر اوز کا کام نہیں، کسی اور کا کام ہے، ووٹ دینے والے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی میرا رشتے دار نہیں، بوگس الیکشن کیخلاف جمعہ کو پُرامن احتجاج کی کال دیتے ہیں۔

پیر پگارا نے سخت لہجے میں کہا کہ خیرات کی سیٹیں نہیں لیں گے، کسی دوست نے مشورہ دیا جی ڈی اے ختم کردو، میں نے کہا جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا، کہا گیا پھر جی ڈی اے کے سامنے صفر اور ایم کیو ایم کے سامنے 15 لکھا ہوا ہے۔

جی ڈی اے رہنماء صفدر عباسی نے اعلان کیا کہ ہمارے 2 ارکان سندھ اسمبلی حلف نہیں لیں گے، اجلاس کے روز سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی تھی، سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے صرف 2 نشستیں حاصل کرسکی جبکہ جماعت اسلامی کو بھی 2 نشستیں ملیں۔

اس سے قبل جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان بھی احتجاج اپنی سیٹ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

الیکشن نتائج پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ درجنوں نشستوں پر نتائج کو چیلنج کیا جاچکا ہے، جن پر عدالتوں میں سماعت کا آغاز ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں