(ویب ڈیسک ) علیم خان اور عون چوہدری کی شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
آئی پی پی کے صدر علیم خان اور عون چوہدری بت شہباز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کےمطابق آئی پی پی حکومت سازی میں ن لیگ کی حمایت کر ے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالعیم خان لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست خالی کریں گے اورقومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا استعفی بھی زیر غور آیاہے، جہانگیر ترین کے پاس عارضی عہدہ تھا۔ جہانگیر ترین کے استعفی کے بعد یہ اعزازی عہدہ مشاورت کے بعد کسی اور کو دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ استحکام پاکستا ن پارٹی جہانگیر خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔