(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مردان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔